ابنا: اردن کے ٹيچروں نے جنھوں نے تقريبا دوہفتے سے ہڑتال اور کلاسوں کا بائيکاٹ کررکھا ہے اپني تنخواہوں ميں اضافے کي مانگ کو لے کر يہ دھرنا ديا ہے -
ان ٹيچروں نے اسي طرح ملک کي موجودہ حکومت کي برطرفي کا بھي مطالبہ کيا - ٹيچروں نے مطالبہ کيا کہ ان کي تنخواہيں سوفيصد بڑھائي جائيں
دارالحکومت امان ميں ٹيچروں کي يونين کے ترجمان ابراہيم عساف نے کہا کہ اردن کے ٹيچر صرف اپني تنخواہوں ميں اضافے کا ہي مطالبہ نہيں کررہے ہيں بلکہ وہ اپني عزت و شرف کے تحفظ کا بھي مطالبہ کررہے ہيں -
اردن کے ٹيچروں نے دھمکي دي ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ وزارت عظمي کي عمارت کے سامنے کيمپ لگا ديں گے -
واضح رہے کہ اردن ميں گذشتہ ايک سال سے حکومت مخالف مظاہرے ہورہے ہيں - اردن کے مظاہرين کا کہنا ہے کہ حکومت نا اہل ہے اس کو برطرف کيا جائے
.......
/169